گرینڈ حیات کی لیز منسوخی کے لئے دائر درخواست کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی

 
0
387

اسلام آباد، فروری 16(ٹی این ایس):اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرینڈ حیات کی لیز منسوخی کے لئے دائر درخواست کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالخالق تھند نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اس معاملے کی چھان بین کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو اس پر کام کر رہی ہے مذید وقت دیا جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتہ تک کے لیے ملتوی کر دی ۔