اسلام آباد ،جنوری19(ٹی این ایس):قاری احسان نے نقیب اللہ محسود کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جیل میں قید کالعدم تنظیم کے کارکن قاری احسان نے نقیب اللہ کو پہچاننے سے انکار کر دیا ۔قاری احسان کو جیل میں نقیب اللہ کی تصویر دکھائی گئی تھی تو احسان نے اس کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں جس نقیب کو جانتا ہوں وہ کوئی اور ہے۔قاری احسان نے تحقیقاتی ٹیم کو بیان دیتے دیتے ہوئے کہاکہ تصویر میں دکھائے جانے والے نقیب کو وہ نہیں پہچانتا۔یاد رہے کہ قاری احسان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کئی جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔













