شیخ انصر عزیر کی بطور چیئرمین سی ڈی اے تقرری کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

 
0
371

اسلام آباد، فروری 16(ٹی این ایس):اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیر کی بطور چیئرمین سی ڈی اے تقرری کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ۔

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اس حوالے تین نئے درخواست گزاروں نے پٹیشن فائل کی ہیں ۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام نئی درخواستوں کو یکجا کرکے فکس کیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ۔