چوھڑ جمالی میں پولیس کی کاروائی، دو منشیات فروش ڈیلرز گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.منشیات فروشی کے الزام میں نوشاد میمن اور جاوید میمن کو گرفتار کیا گیا.گرفتار منشیات فروشوں کے حق میں ساتھیوں کی شٹربند ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ ، ٹریفک جام ہوگئی.مظاھرین کا کہنا تھا نوجوان اپنی دوکانوں پر بیٹھے تھے پولیس نے گرفتار کیا ہے.پولیس ہمارے نوجوانوں کو جھوٹھے مقدمات میں پھنسانا چاہتی ہے.ایس ایس پی سجاول شھلا قریشی نے بتایا کہ گرفتار دونوں منشیات کا کام کرتے ہیں پھلے بھی مقدمات درج ہیں.گرفتار دونوں نوجوانوں کا رکارڈ چیک کیا جارہا ہے.پولیس کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی.دونوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے قانون کے مطابق کاروائی کرے گیں کسی بھی منشیات فروش کو معاف نہیں کیا جائینگا













