میرابیٹا بے گناہ تھا، را ؤ انوار نے ظلم کیا، انشااللہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا ٗوالد نقیب اللہ

 
0
655

اسلام آباد فروری 16(ٹی این ایس)کراچی میں پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ میرابیٹا بے گناہ تھا، را ؤ انوار نے ظلم کیا، انشااللہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد نے کہا کہ وہ پولیس افسر را ؤ انوار کے ظلم کے خلاف سپریم کورٹ آئے ہیں، میرابیٹا بے گناہ تھا، را ؤ انوار نے ظلم کیا،ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف چاہیے اور انشااللہ انصاف ملے گا۔