نشاندہی کے بعد عرب اتحاد کا حجہ میں فضائی حملہ، حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

 
0
376
TO GO WITH AFP STORY BY IAN TIMBERLAKE A picture taken on November 16, 2015 shows a Saudi F-15 fighter jet landing at the Khamis Mushayt military airbase, some 880 km from the capital Riyadh, as the Saudi army conducts operations over Yemen. AFP PHOTO / FAYEZ NURELDINE === PHOTO TAKEN DURING A GUIDED MILITARY TOUR === / AFP / FAYEZ NURELDINE

صنعاء فروری 17(ٹی این ایس)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن کے دوران جمعہ کو شمال مغربی گورنری حجہ میں ایک کارروائی گئی جس کے نتیجے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے حجہ میں حیران کے مقام پر باغیوں کے ایک سیکیورٹی مرکز اور ایک اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلحہ کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا۔یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق مشترکہ کنٹرول روم کی جانب سے حجہ میں حوثیوں کے اسلحہ مراکز کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد انہیں فضائی حملوں سے تباہ کیا گیا
۔یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوری کے دوران حجہ گورنری میں ہونے والی لڑائی میں 40 حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری سے ہوئیں۔ یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا کہ حجہ میں ہلاک ہونے والے باغیوں میں ایک سرکردہ کمانڈر عبدالقادر ھادی ھبہ اور کئی دیگر جنگجو شامل ہیں۔ گذشتہ دو روز کے دوران حجہ اور دوسرے علاقوں میں یمنی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے بمباری کی۔