شاہ سلمان کامصری صدرکوفون،دہشت گردی کے خلاف جنگ پربات چیت

 
0
266

ریاض فروری 17(ٹی این ایس)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر شاہ سلمان نے مصر کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے مصری صدرالسیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مصر کی جنگ کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مصرکی سلامتی، ترقی، خوش حالی اور استحکام کا خواہاں ہے۔ توقع ہے صدر السیسی کی قیادت میں مصر مزید ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔دونوں رہ نماؤں کیدرمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کیفروغ، باہمی دلچسپی کیامور اور عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔