دیگر رکن ممالک بھی عالمی فوجداری عدالت سے دستبردارہوجائیں،فلپائن

 
0
436

منیلا ،مارچ 18(ٹی این ایس) :فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے دیگر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت یا آئی سی سی سے الگ ہو جائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے ملٹری اکیڈمی میں اپنے خطاب میں کہا کہ آئی سی سی بنیادی طور پر یورپی یونین کا ایک معاہدہ ہے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم آئی سی سی نے پچھلے ماہ ہی اعلان کیا تھا کہ فلپائن میں خونریز انسداد منشیات مہم کی ابتدائی تفتیش شروع کی جا رہی ہے۔ فلپائن نے جمعے کے روز انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔