سیکس کے بدلے کام لینے والا بھی برابر کا قصور وار ہے ٗایکتا کپور

 
0
10074

ممبئی  فروری 17(ٹی این ایس) بالی ووڈ ادا کارہ ایکتا کپور نے کہا ہے کہ سیکس کے بدلے کام لینے والا بھی برابر کا قصور وار ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگر کوئی پروڈیوسر سیکس کے بدلے کام دینے کا وعدہ کرتا ہے تو اس کی بات مان کر کام لینے والا بھی اتنا ہی ذمہ دار ہے۔ایکتا نے کہا کہ ہمیشہ قصور ان لوگوں کا ہی نہیں ہوتا جن کے پاس طاقت یا دولت ہوتی ہے اس لیے صرف انھیں ملزم سمجھنا درست نہیں۔