یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،القاعدہ کے دوجنگجوہلاک

 
0
347

صنعاء فروری 18(ٹی این ایس)یمن کے وسطی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ جہادی مارے گئے۔دونوں جہادی ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے میں سے القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر ابوحسین الثریا بھی تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یمنی سیکورٹی فورسز کے ایک سینئرعہدیدار نے بتایاکہ یمن کے وسطی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ جہادی مارے گئے ۔ یمنی سکیورٹی افسر کے مطابق امریکی ڈرون نے ان شدت پسندوں پر اس وقت حملہ کیا، جب وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں سے القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر ابوحسین الثریا بھی تھا۔