قطری مرد اور تھائی عورت لاکھوں ڈالرز کے طلائی زیورات چوری کے الزام میں گرفتار

 
0
446

بینکاک مارچ 18(ٹی این ایس): تھائی لینڈ کے ضلع بینگ لامنگ میں ایک قطری مرد اور ایک تھائی عورت کو ایک صرافہ کی دکان سے آٹھ لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چوری کا یہ واقعہ گذشتہ سوموار کو رونما ہوا تھا اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے۔اس میں دونوں نقاب پوش ملزمان دکان سے زیورات چراتے اور اپنے تھیلوں میں ڈالتے نظر آرہے ہیں ۔فوٹیج میں مرد چور دْکان کے مالک پر حملہ آور ہوتا ہے اور اس کو ایک جانب لے جاتا ہے اور عورت تیزی سے زیورات اپنے تھیلے میں ڈالنا شروع کردیتی ہے۔چرائے گئے سونے کے زیورات میں 50 نیکلس شامل ہیں اور ان کی مالیت 8 لاکھ 16 ہزار ڈالرز سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ نانگ چانگ پولیس نے مبینہ قطری چور محمد ابراہیم المالکی اور عورت عزیزہ عندومواطنون کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے فوٹیج کی مدد سے چوری کے اس واقعے میں استعمال کی گئی ٹویوٹا وی یوس کار کا بھی سراغ لگا لیا اور اس کو پکڑ لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزموں نے چوری کے الزام کی صحت سے انکار کیا ہے۔