جمہوریت ٹیکنالوجی کے لیے خطرہ ہے،میونخ سیکورٹی کانفرنس

 
0
11710

میونخ فروری 18(ٹی این ایس)میونخ میں جاری عالمی سیکورٹی کانفرنس میں جمہوریت کو ٹیکنالوجی کے لیے خطرہ قراردے دیا گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن شہر میونخ میں جاری سکیورٹی کانفرنس میں عالمی رہنما اور ٹیکنالوجی ادارے جمہوریت اور انسانوں کو لاحق نئے اور مستقبل کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیاگیا۔میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے فیس بک، گوگل اور مائیکروسافٹ سے وابستہ افراد کے ہم راہ ایک مباحثے میں نئی ایجادات کی وجہ سے پیدا ہونے والے مختلف خطرات کی بابت گفت گو کی۔2001ء کا نوبل امن انعام حاصل کرنے والے کوفی عنان نے سن 2011 میں مصر میں سوشل میڈیا انقلاب کا حوالہ دیا۔ تب ٹوئٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے جمہوریت کے حامیوں کو مجتمع ہونے اور مظاہرے کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور انہی مظاہروں کے نتیجے میں حسنی مبارک کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ کوفی عنان نے تاہم کہاکہ قیادت کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ انقلاب ناکام ہو گیا۔ فوج ایک مرتبہ پھر اقتدار پر قابض ہو گئی۔ اب فوج وہاں وہ کچھ بھی کر رہی ہے جس کا حسنی مبارک تک بھی نہیں سوچ سکتے تھے۔اس مباحثے میں شریک فیس بک کے چیف سکیورٹی آفیسر نے کہاکہ جب ہم نے فیس بک پر روسی انفارمیشن سرگرمیوں کا جائزہ لیا، تو ان میں سے تو کچھ پرائمریز سے بھی پہلے کی تھیں اور بہت سا مواد ایسا تھا، جو انتخابات کے بعد شیئر کیا گیا۔