چین ‘ بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک ‘ 2 لاپتہ ‘ ہزاروں بے گھر

 
0
488

 

بیجنگ اگست 8(ٹی این ایس) چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سات افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث لونگنان شہر میں تین قصبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں مٹی کے تودے گرنے اور دیگر مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں مین ایک ہزار سے زائد افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں جنہیں مخصوص مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں