بھاری تعداد میں مقدمات کو حل کرنے میں نئی سوچ لانا ہوگی جسٹس منصور شاہ

 
0
8571

لاہور 8 اگست (ٹی این ایس) چیف جسٹس ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے بہاو لپور میں منعقدہ تقریب میں وکلاء سے خطاب کیا ۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں وکلاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مشکل سے مشکل معاملات بھی ہمیشہ عدالت میں ہی طے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں ۔ انہوں نے وکلاء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ 11 لاکھ مقدمات کو حل کرنے میں نئی سوچ لانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کے وکیل کو احترام کے دائرہ میں رہتے ہوئے صرف دلیل پیش کرنی ہوتی ہے ۔
جج صاحبان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ججز کو اخلاق کے دائرہ میں رہ کر اپنے فرائض کو نبھانا ہوگا اور اپنا وقار دکھانا ہوگا ۔انہوں نے عدالتوں میں دائر کیسس کے بارے میں کہا کہ کوئی بھی مشکل کیس اگر ہا ئیکورٹ میں ریفر کیا جائےتو ہائیکورٹ 15 منٹ میں معاملہ حل کر دیتی ہے ۔