شمالی کوریا میزائل تجربات بند کر دے تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں ‘ امریکہ

 
0
627

منیلا اگست 8 (ٹی این ایس) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل تجربات کا سلسلہ بند کر دے تو ملک کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق منیلا میں علاقائی سلامتی فورم میں شرکت کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب حالات سازگار ہو جائیں ہم شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے بیٹھ سکتے ہین تاکہ ملک کو تحفظ کا احاس دلانے کے ساتھ معاشی خوشحالی کے راستے پر بھی گامزن کیا جا سکے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے لئے شمالی کوریا کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ میزائل تجربات کا سلسلہ بند کرے اور مذاکرات کے لئے مثبت طرز عمل اپنائے