دبئی،نو مبر 29(ٹی این ایس) : مقامی ذرائع کے مطابق 43 سالہ کارکن کو امارتی نوجوان لڑکی کو نشے کی حالت میں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش پر عدالت کو سامنا کرنا پڑ گیا۔ لڑکی اپنی دادی اماں کے ساتھ مارکیٹ میں گھوم رہی تھی جب اس شخص نے شراب کے نشے مین دھت ہو کر اس لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔ اس شخص کا تعلق پاکستان سے ہے اور کل عدالت میں اس کے کیس کی پہلی سنوائی تھی ۔
پاکستانی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اس شخص کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔ اس شخص کے خلاف نیف پولیس اسٹیشن میں 17 اکتوبر کو شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس 19 سالہ امارتی لڑکی نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر 12 بج کے 15 منٹ پر پیش آیا ۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ وہ ال مریر کے علاقے کی مارکیٹ میں اپنی دادی اماں کے ساتھ جا رہی تھی کہ اس پاکستانی شخص نے اچانک سے اسکی پیٹھ پر تھپڑ مارا جس سے وہ حیران ہی رہ گئی۔ لڑکی یہ سب دیکھ کر پریشان ہو گئی اور مدد کے لیے وہاں سے چلاتی ہوئی بھاگی ۔ جس پر راستے میں جانے والے لوگوں نے اس شخص کو پکڑ لیا ۔ لڑکی کی دادی اماں نے بھی پوچھ گچھ کے دوران یہ ہی بیان دیا۔