نائجیریا میں تین خودکش دھماکے، 27افرادہلاک،36زخمی

 
0
336

ابوجہ فروری 18 (ٹی این ایس)افریقی ملک نائجیریا کی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں تین خود کش حملوں میں 27افرادمارے گئے ، یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے، جو میداگوری کے نواح میں واقع ہے،بورنو ریاست کی پولیس کے سربراہ نے برطانوی ٹی وی کو بتایاکہ کیے گئے یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے، جو میداگوری کے نواح میں واقع ہے۔ طبی حکام نے زخمیوں کی تعداد 36 سے زائد بتائی ہے۔ادھر پولیس کمشنر نے بتایا کہ حملہ اس ریاست میں ہوا جو شدت پسند گروپ بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ متاثر رہی ہے۔بورنو ریاست کے پولیس کمشنر دامیئن چکوو نے بتایا کہ یہ حملہ میدوگری شہر کے مرکز سے 20 کلومیٹر دور واقع ایک مچھلی مارکیٹ میں ہوا۔اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے لیکن پرہجوم جگہوں پر خود کش حملے کرنا بوکو حرام کا وتیرہ رہا ہے اور ایسے واقعات میں یہ گروپ 2009ء کے بعد سے 20 ہزار افراد کو ہلاک کر چکا ہے جب کہ بدامنی کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ہیں۔اگرچہ حکومت اور فوج 2016ء سے یہ دعویٰ کرتے آ رہے ہیں کہ بوکو حرام کی باغی سرگرمیوں کو ختم کر دیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود خود کش حملے جاری ہیں