پولش وزیراعظم نے ہولوکاسٹ قانون پر اسرائیلی تنقید مسترد کر دی

 
0
351

میونخ فروری 18 (ٹی این ایس)پولینڈ کے وزیراعظم ماتوئش موراویئسکی نے اپنے ملک میں متعارف کرائے گئے ہولوکاسٹ سے متعلق ایک نئے قانون پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں موراویئسکی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پولستانی عوام نے اذیتی مراکز کو تعمیر کیا تھا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نازی حکومت نے پولینڈ کے مقبوضہ علاقوں میں ایسے مراکز کی تعمیر کی تھی۔ پولینڈ میں ایک نئے قانون کے تحت پولینڈ یا پولستانی عوام کو نازی اذیتی مراکز کا ذمہ دار ٹھہرانا فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے۔