نائجیریا میں تین خودکش دھماکے، 27افرادہلاک،36زخمی

 
0
307

ابوجہ فروری 18 (ٹی این ایس)افریقی ملک نائجیریا کی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں تین خود کش حملوں میں 27افرادمارے گئے ، یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے، جو میداگوری کے نواح میں واقع ہے،بورنو ریاست کی پولیس کے سربراہ نے برطانوی ٹی وی کو بتایاکہ کیے گئے یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے، جو میداگوری کے نواح میں واقع ہے۔ طبی حکام نے زخمیوں کی تعداد 36 سے زائد بتائی ہے۔ نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری کو انتہا پسند مسلم عسکری تنظیم بوکوحرام کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔