ایتھوپیا میں ایمرجنسی کی مدت بڑھا دی گئی،اگلے چھ ماہ تک مزید نافذ

 
0
331

ادیس ابابا فروری 18 (ٹی این ایس)افریقی ملک ایتھوپیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں عائد ایمرجنسی اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کی وزیروں کی کونسل کی جانب سے وزیر دفاع سراج فیگیسا نے ایمرجنسی کی مدت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انتشار اور لاقانونیت کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ اس اضافے کی منظوری پارلیمنٹ سے حاصل کرنے کا بھی بتایا گیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران ایمرجنسی کی مدت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ایتھوپیا کے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملکی وزیراعظم ہائلیمیریم ڈیسالین دو روز قبل اپنے منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں۔