یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نئے مندوب، حریفوں کا خیرمقدم

 
0
324

صنعاء فروری 18 (ٹی این ایس)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے متحارب فریقوں نے قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے نئے مندوب کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے مارٹن گریفتھس کو یمن کے تنازعے کے حل کے لیے خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔ برطانوی سفارت کار گریفتھس کی تعیناتی موجودہ مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد کی جگہ کی گئی ہے۔ سابقہ مندوب کی مدت رواں مہینے کے اختتام پر مکمل ہو رہی ہے۔ یمن کے جنگی حریفوں نے نئے مندوب کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔