چینی کی فیکٹری میں آتشزدگی، 13افرادہلاک،16ملازم جھلس کر زخمی

 
0
322

بیجنگ فروری 18 (ٹی این ایس)جنوبی چین میں فاضل سامان تلف کرنے کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔ چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق لگنے والی آگ کی وجہ کسی فائرورکس فیکٹری کا بچا کھچا آتش گیر مادہ تھا۔ چِن گویان نامی شہر میں واقع فیکٹری میں آگ گزشتہ روز علی الصبح میں لگی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ سے جھلسے ہوئے 16فیکٹری ملازمین کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ چن گویان کا شہر جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع ہے۔