لبنانی نوجوان باپ کو قتل کر کے تعزیت وصول کرتے ہوئے گرفتار

 
0
267

بیروت فروری 18 (ٹی این ایس)لبنان کے شہر جبیل میں حکام نے ایک نوجوان کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنے باپ کی موت پر تعزیت وصول کرنے کے لیے لوگوں سے ملاقات کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نوجوان نے ہی اپنے والد کو قتل کیا۔لبنانی سکیورٹی فورسزکے مطابق نوجوان کے 53 سالہ باپ کی لاش چند روز قبل اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ مذکورہ شخص کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔مقتول کے 26 سالہ بیٹے کو پیر کے روز جرم کے ارتکاب کے 48 گھنٹوں کے اندر حراست میں لے لیا گیا۔ سرکاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران اس نوجوان نے ذاتی اور مالی وجوہات کے سبب اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے آلہ قتل یعنی چْھرے کو نواحی قصبے حرج میں پھینک دیا تھا۔