عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کرلی

 
0
708

اسلام آباد  فروری 18(ٹی این ایس): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکپتن کی معروف روحانی شخصیت بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کرلی ہے.

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے نکاح کرلیا ہے، اُن کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا ہے، جس میں کپتان کے قریبی رشتہ دار اور ساتھیوں عون چوہدری اور زلفی بخاری نے شرکت کیں جب کہ بشریٰ مانیکا کی جانب سے بھی کچھ عزیز و اقارب نے شرکت کی.

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق نکاح کی سادہ سی تقریب آج منعقد کی جس میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں اور بشریٰ مانیکا کے عزیز واقربا نے شرکت کی جب کہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا ہے.