فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ، ٹرمپ کی ایف بی آئی پر سخت تنقید

 
0
351

واشنگٹن،فروری 19(ٹی این ایس):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی طرف سے بھیجے گئے کئی اشاروں کو نا سمجھ سکا اور ایف بی آئی حکام بہت زیادہ وقت اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش میں صرف کر رہے ہیں کہ روسیوں نے ٹرمپ مہم کے ساتھ ساز باز کی تھی،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ قبول نہیں ہے ۔ وہ بہت زیادہ وقت اس بات کو ثابت کرنے میں صرف کر رہے ہیں کہ روسیوں نے ٹرمپ مہم کے ساتھ ساز باز کی۔ کوئی ساز باز نہیں تھی۔ اپنے بنیادی (کام) کی طرف توجہ دیں اور ہم سب کے لیے فخر کا باعث بنیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کرنی والی ایف بی آئی کو باقی ملک کی کوئی پرواہ نہیں؟