
دوبئی، نومبر 16(ٹی این ایس): دوبئی ائیر شو کے آخری روز شائقین کی ایک بڑی تعداد پاک فضائیہ کے دلکش اور مہلک لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر اور جدید تربیتی طیارے سُپر مشاق کو دیکھنے کے لیے آج دوبئی ورلڈ سنٹرل ائیر پورٹ پہنچ گئی ۔ عوام کے لئے مخصوص کئے گئے اِس دن کا ہزاروں کی تعداد میں ہوابازی میں دلچسپی رکھنے والے شائقین نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ شاندار اور مہلک جے ایف 17تھنڈرجسے عرف عام میں فخرِ پاکستان بھی کہا جاتا ہے کو دیکھنے کھینچے چلے آئے۔
[11:49 PM, 11/16/2017] Mavi U:
پُر جوش شائقین کو اس طیارے کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔ اس شو کی دوسری خاص بات پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اور سُپر مشاق طیاروں کا شاندار فضائی مظاہرہ تھا جس میں انہوں نے مسحور کُن فضائی کرتب دکھائے۔
جےایف 17تھنڈر ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو کہ کارکردگی کے لحاظ سے غیر معمولی جنگی خصوصیا ت کا حامل ہے۔ یہ طیارہ ایک کم قیمت ، طاقتور اور جدید ترین ایویانکس سسٹم سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی جدید سہولیات سے لیس ہے۔ ائیر شو، پیرس ائیر شو اور ژوہائی ائیر شو جیسے دنیا کے کئی مشہور ائیر شوز میں کامیابی سے شرکت کر چکا ہے۔