عراقی مظاہرین کا وکیل مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں ہلاک

 
0
422

بصرہ میں شاہراہ المیثاق پروکیل کی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،لائرزفورم کی مذمت
بغداد24جولائی(ٹی این ایس)عراق میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کی وکالت کی وکالت میں سرگرم سرکردہ قانون دان اور وکیل کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مقتول وکیل ایڈووکیٹ جبار الکرم ’البصرہ‘ گور نری میں مظاہرین کے حقوق کے دفاع میں سرگرم تھے۔

بصرہ میں شاہراہ المیثاق پران کی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ مارے گئے۔دوسری جانب بصرہ میں لائرز فورم نے ایڈووکیٹ جبار الکرم کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل کے مجرمانہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ بصرہ گورنری میں کرپشن کے خلاف 17 جولائی کو ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایرانی سپریم لیڈر آیت للہ علی خامنہ ای کے پوسٹر بھی نذرآتش کیے تھے۔