شکرگڑھ ،بی ایس ایف نےسرحدی گاوں کے رہائشی کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا

 
0
412

شکرگڑھ جولائی 24 (ٹی این ایس)بھارتی فورسز(B.S.F)نے شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں کے رہائشی محمدنعیم کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا ،سیکیورٹی ذارائع کے مطابق محمد نعیم کو بھارتی فورسز نے قصبہ سکھوچک کے سامنے پہلے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور پھر رسی سے باندھ کر انڈین حدود میں لے گئے جہاں اس پر شدید تشدد کیاگیااور اس کی لاش پاکستانی علاقے میں پھینک دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد نعیم نامی یہ لڑکا گزشتہ روز سے لاپتہ تھا ۔ اس المناک واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس میں اس لڑکے کی شہادت کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔