بیگم کلثوم نواز کوحلق میں کینسرلاحق،جلد صحت یاب ہوجائیں گی،برطانوی ڈاکٹرز

 
0
472

لندن : اگست 22 (ٹی این ایس) معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو حلق کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے،

وہ گزشتہ ہفتے اسوقت اچانک لندن چلی گئی تھیں جن انھوں نے  الیکشن کمیشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے تھے۔ کلثوم نواز اپنے شوہر کی نااہلی کے بعد انکے حلقئہ انتخاب این اے 120 کےضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں چیک اپ کے بعد بیگم کلثوم نوازکو حلق میں کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔تاہم برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انکا عارضہ قابل علاج ہے۔ اگلے چند دنوں میں ان کا  علاج شروع کر دیا جائے گااور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔ بیماری کی وجہ سے انہیں اچانک لندن جانا پڑ گیا۔ جس کے باعث وہ حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے بھی میدان عمل میں نہ نکل سکیں۔