المخا ء پریمنی حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ عرب اتحادنے ناکام بنادیا

 
0
315

صنعاء،فروری 19(ٹی این ایس):یمن کے مغربی شہر المخا میں عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے باغی حوثیوں ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل شہر کے اوپر فضا میں تباہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کی عسکری کمک کو متعدد حملوں کا نشانہ بنایا ۔ یہ کمک تعز صوبے کے علاقے موزع میں اور الحدیدہ صوبے کے جنوبی محاذ حیس پر باغیوں کی معاونت کے لیے جا رہی تھی۔