فرانسیسی کابینہ میں امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کا متنازع بل پیش

 
0
328

پیرس فرور ی 22(ٹی این ایس) فرانس میں تارکین وطن کے حوالے سے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کا متنازع بل فرانسیسی کابینہ میں پیش کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے بل کو متوازن قرار دیا ہے، بل میں غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی مدت دگنی کرکے نوے روز کرنے، پناہ حاصل کرنے کے لیے مقرر ڈیڈ لائن میں مزید کمی کرنے، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے افراد کو ایک سال تک جیل بھیجنے اور جرمانہ عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور کچھ حکومتی ارکان نے بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل سے ہزاروں افراد کی فرانس سے بے دخلی کا خدشہ ہے۔