برطانوی اخبارات نے غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کر لی

 
0
354

لندن فرور ی 22(ٹی این ایس) برطانیہ میں ٹراجن ہارس الزامات میں برطانوی اخبارات دی سن اور دی ٹیلی گراف نے غلط خبر پر معذرت کر لی ہے، ان اخبارات نے گزشتہ برس نسیم اشرف اور زمان پر ٹراجن ہارس منصوبے کا الزام لگایا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق دونوں پر الزام تھا کہ وہ جس اسکول میں کام کرتے ہیں وہاں اسلامی نظام نافذ کرنے کی پس پردہ کوششوں میں ملوث ہیں لیکن اب دونوں اخبارات نے معذرت شائع کی ہے اور ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔نسیم اشرف نے اس موقع پر کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جھوٹے الزام سے اللہ نے سرخرو کیا اور مسز زمان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر کمیونٹی اور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔