شکاگو میں امریکی شخص کی ٹرین کے اندر خود سوزی کی کوشش ،گرفتارکرلیاگیا

 
0
343

ڈیوڈ کو املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا
واشنگٹن فروری 22(ٹی این ایس)امریکا میں املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا کرنیوالے امریکی شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص ڈیوڈ فیرجسن کو تھرڈ ڈگری کے جلنے کے زخم آئے۔ اسے املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیوڈ نے پہلے تو ٹرین میں ایک 26 سالہ خاتون پر چپچپا سا کیمیائی مواد چھڑکا اور پھر خود کو اور اپنے اطراف موجود ٹرین کی نشستوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔واقعے کے دوران ٹرین ایک اسٹیشن پر رکی تو پولیس اہل کار ٹرین میں داخل ہو گئے اور انہوں نے دیکھا کہ ڈبّے میں آگ لگنا شروع ہو گئی ہے۔ اس سے قبل شکاگو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بعض ملازمین کی ڈیوڈ کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی جس نے اپنے جسم پر سیال مادہ چھڑک لیا تھا۔ اس دوران وہ خود کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔آخرکار پولیس اہل کاروں نے دھاوا بول کر ڈیوڈ کو گرفتار کر لیا اور صورت حال کو بگڑنے سے روک دیا۔واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرین میں ہونے والے نقصان کی مالیت کا اندازہ 10 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے