روس کا شامی اپوزیشن پر الغوطہ میں جنگ بندی کی مساعی ناکام بنانے کا الزام

 
0
322

ماسکو فرور ی 22(ٹی این ایس) ایک طرف اسدی فوج اور اس کی وفادار ملیشیا کی جانب سے مشرقی الغوطہ کے علاقے میں آتش وآہن سے قیامت برپا ہے اور دوسری طرف روس نے جنگ زدہ علاقے میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کا الزام اپوزیشن پر عاید کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق روسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی الغوطہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں مگر اپوزیشن کے عناصر کی جانب سے جنگ بندی کے لیے مزاحمت روکنے اور اسلحہ پھینکنے کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث جنگ بندی کے لیے کوئی پیش نہیں ہو رہی ہے۔روس کے جنگ بندی کے نگران سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مشرقی الغوطہ میں اپوزیشن فورسز نے شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔ عام شہریوں کو وہاں سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔