اقوام متحدہ ہمارے مجوزہ امن منصوبے کی حمایت کرے، امریکا

 
0
303

واشنگٹن فرور ی 22(ٹی این ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مشیر اور داماد جارڈ کوشنر اور ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کا مشرق وسطیٰ کے لیے وضع کردہ امن فارمولہ قبول کرتے ہوئے اس کے نفاذ میں امریکا کا ساتھ دے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جس امن فارمولے کی حمایت کا تقاضا کیا جا رہا ہے فی الحال اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔ تاہم ایک سفارت کار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی مندوبین اور سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان کے سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکا کے مجوزہ امن منصوبے کے حوالے سے بات چیت ہوئی مگر یہ سلامتی کونسل پر امریکی پلان کے خدو خال واضح نہیں کیے گئے اور نہ ہی یہ واضح ہوسکا کہ امریکا کب تک اپنا پلان پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک سفارت کاروں نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ امریکی عہدیدار بہت زیادہ محبت کا مظاہرہ کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے مجوزہ مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر سلامتی کونسل سے مدد طلب کی اور کہا کہ عالمی برادری کو ہمارے امن مشن میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔گرین بیلٹ اور جارڈکوشنر کا کہنا تھا کہ امریکا امن منصوبے میں اسرائیل کی غیر جانب داری نہیں کررہا۔ جامع امن منصوبے میں کئی مشکل امور شامل ہیں اور ان کو تسلیم کرنا دونوں فریقین کے لیء مشکل ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے’صدی کی ڈیل‘ کینام سے ایک امن پلان کی تجویز دی ہے تاہم اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں۔