احمدی نژاد نے قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا مطالبہ کردیا

 
0
320

تہران فرور ی 22(ٹی این ایس) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملک میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں محمود احمدی نڑاد کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات ہیں۔ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے فوری طورپر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جوڈیشل کونسل کے سربراہ کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے۔حراست میں لیے گئے تمام مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے انجینیرڈ انتخابات سے روکنے کے لیے دستوری کونسل کے انتخابی عمل میں عمل دخل کو روکا جائے۔انہوں نے جوڈیشل کونسل کے سربراہ کو ان کے عہدے سے فوری طورپر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدلیہ کا سربراہ کسی غیر جانب دار اور قابل قبول شخص کو ہونا چاہیے۔ سابق صدر نے کہا کہ انتخابات کی صورت میں سیکیورٹی اداروں کی کسی قسم کی مداخلت ختم کی جائے اور شہریوں کی بلا جواز پکڑ دھکڑ کی مہمات بند کی جائیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے عوامی سطح پر ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کی تھی۔