سعودی عرب کسی بھی طاقت کو حج امن و امان سے کھیلنے اور انارکی قائم کرنے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دے گا ٗ عبد الرحمن السدیس کی میڈیا سے گفتگو
مکہ مکرمہ اگست17(ٹی این ایس)مسجد الحرام و مسجد نبویؐ شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی شرعاً اجازت نہیں ٗسعودی عرب کسی بھی طاقت کو حج امن و امان سے کھیلنے اور انارکی قائم کرنے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حج میں فرقہ وارانہ جھگڑوں یا سیاسی نعرے بازیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ حج مقامات ، دلوں کو جوڑنے اور افکار پر اتفاق پیدا کرنے والے مراکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی طاقت کو حج امن و امان سے کھیلنے اور انارکی قائم کرنے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دے گا۔ اعتدال اور میانہ روی کو فروغ دیا جائے گا جس کے لئے علماء حضرات کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔