سنکیانگ میں غربت ختم کرنے کے چینی منصوبے کا اعلان

 
0
325

معاشی اصلاحات سے کم از کم چار لاکھ افراد کے حالات تبدیل ہو جائیں گے،چینی حکومت
بیجنگ،فروری 19(ٹی این ایس):چین کی حکومت نے شمال مغربی شورش زدہ صوبے سنکیانگ میں پائی جانے والی غربت میں کمی لانے کے لیے ایک جامع پلان کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کے تحت صوبے کے بائیس اضلاع کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل تین برس میں ہو گی۔ چینی حکومت کے مطابق معاشی اصلاحات سے کم از کم چار لاکھ افراد کے حالات تبدیل ہو جائیں گے۔ اس دوران ایک لاکھ افراد کو روزگار بھی مہیا کیا جائے گا۔ جن اضلاع کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں مسلم اکثریت والا تاریخی شہر کاشغر بھی شامل ہے۔ چینی صوبہ سنکیانگ کی سرحدیں وسطی ایشیا کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔