انصاف کے شعبے میں بہتری کی گنجائش ہے،ایرانی سپریم لیڈر کاا عتراف

 
0
323

ایران نے کئی شعبوں میں ترقی کی مگر انصاف کی فراہمی میں پیچھے رہ گیا،خامنہ ای
تہران،فروری 19(ٹی این ایس):ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پچھلے چند ہفتوں سے جاری تنقید کے سلسلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے شعبے میں بہتری کی گنجائش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا بیان ان کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ ان کے بقول ملک نے کئی شعبوں میں ترقی کی ہے تاہم انصاف کی فراہمی کے معاملے میں ان کا ملک پیچھے رہ گیا۔ خامنہ ای کے مطابق اس ناکامی کے لیے خدا اور ایرانی عوام سے معافی مانگی جانی چاہیے۔ ایرانی رہنما نے یہ بیان ایرانی انقلاب کے حوالے سے تبریز میں رونما ہونے والے ایک اہم واقعے کے چالیس برس مکمل ہونے کے موقع پر دیا۔