شاہی محل کے قریب حملے کی خبریں بے بنیاد ، کسی بھی قسم کی فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،محل کے قریب ایک کھلونا نما ڈرون پرواز کر رہا تھا جسے سیکیورٹی حکام نے فوری گرا دیا: ذرائع

 
0
549

ریاض، اپریل  22 (ٹی این ایس): سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب مشتبہ کھلونا نما ڈرون کو مار گرایا ہے،تاہم سوشل میٖڈیا پر شاہی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شاہی محل کے قریب مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ہے ۔

اس سے قبل سوشل میڈ یا پر کچھ غیر مصدقہ ویڈیوز زشئیر کی جارہی تھی کہ سعودی عرب میں بغاوت ہوگئی اور شاہی محل کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جبکہ شاہ سلمان کو بھی محفوظ بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اب حقیقت سامنے آگئی ہے کہ ایسا کوئی حملہ یا فائرنگ نہیں ہورہی بلکہ ایک  مشتبہ ڈرون  کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا ہے ۔

دوسری جانب سعودی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہی محل کے قریب حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں,شاہی محل کے قریب کسی بھی قسم کی فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ سعودی شاہی محل کے قریب ایک کھلونا نما ڈرون پرواز کر رہا تھا جسے سیکیورٹی حکام نے فوری گرا دیا ۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی شاہی محل کے قریب ہونے والے مبینہ حملے کے حوالے سے شیئر کی جانے والی ویڈیو فوٹیج پرانی ہیں جنہیں سعودی حکومت کے مخالفین پوری دنیا میں اضطراب اور انارکی پیدا کرنے کے لئے پھیلا رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔