بیگم کلثوم نواز کو لاحق کینسر جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل رہا ہے

 
0
595

لندن، اپریل 22 (ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریفکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت پیدا ہورہی ہے،گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں،کلثوم نوازکا کینسرجسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نوازکوقے زیادہ ہونے اورپانی کی مقدارکم ہونے پرہسپتال لایا گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نوازبھی لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کیلئے قیام پذیر ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کو لاحق کینسرکوختم کرنے کیلئے سرجری کے علاوہ کیموتھراپی، ریڈی ایشن کی بھی آزمائش کی جاچکی ہے، گذشتہ روز ان کی ریڈیو تھراپی بھی ہوچکی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ ان کو افاقہ نہیں ہورہا بلکہ کینسر جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل رہاہے جس کی تشخیص کی جارہی ہے