مشکل وقت کیوں آیا،جانتا ہوں  تاہم شاید سب کے سامنےاس کا اظہار نہ کر  سکوں: نوا ز  شریف

 
0
338

لندن، اپریل  22 (ٹی این ایس):سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ان پر مشکل وقت کیوں آیا، تاہم وہ شاید سب کے سامنےاس کا اظہار نہ کر  سکیں، وہ ایسے نہیں کہ ملک چھوڑ جائیں، ان میں اور پرویز مشرف میں بہت فرق ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ باقی پارٹیاں اوپر سے حکم لینے والی ہیں لیکن ن لیگ عوام سے حکم لیتی ہے، ن لیگ ان قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی جنہوں نے بلوچستان میں اسمبلی الٹائی اور سنجرابی کو چیئرمین بنوایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم کو بتانا ہوگا کہ ان کے لو گوں نے سینیٹ میں تیر پر مہر کس کے حکم پر لگائی؟ اور پھر قوم جانچے گی کہ جھوٹے کو ن ہیں، کھرے اورسچے کون ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مشرف نہیں ہوں جوبھاگ جاوں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں جبکہ قانون ماننے والی نگراں حکومت آنی چاہئے۔نگراں وزیراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوتی رہتی ہے اور اور موجودہ ملاقات میں پاکستانی کی سیاسی صورت حال سمیت نگراں وزیراعظم کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔نوازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے بات چیت ہو چکی ہے، ایک دو اور اجلاس ہوں گے اور نگراں وزیراعظم کے لیے جو نام ہو گا اس پربات کریں گے۔