نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی

 
0
16445

لندن دسمبر 03 (ٹی این ایس): برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بڑی کاروائی کی ہے۔برطانوی کرائم ایجنسی نے پاکستانی شخصیت کی 50 ملین کی پراپرٹی منجمد کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بیرسٹرشہزاد اکبر کی کوششیں رنگ لے آئیں۔برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں ایک بڑی کاروائی کی ہے۔برطانوی کرائم ایجنسی نے پاکستانی شخصیت کی 50 ملین پاؤنڈ کی پراپرٹی منجمد کر دی۔
برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیے جائیں گے۔نیشنل کرائم ایجنسی نے اس سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی ہے۔پاکستانی شخصیت کے برطانیہ میں اکاؤنٹ اور پراپرٹی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔اس حوالے سے سینئیر صحافی علی سلمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ لندن سے بڑی خبر۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک پیلس پر ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی۔ برطانوی کرائم ایجنسی یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کرے گی۔ ملک ریاض کو یہ پراپرٹی حسن نواز نے پانامہ پیپرز لیک ہونے سے چند دن پہلے فروخت کر دی تھی۔