کرپشن الزامات پر لٹویا کے مرکزی بینک کے سربراہ سے تفتیش

 
0
783

ریمسیوکس کو تفتیشی ادارے نے اپنے دفتر میں طلب کر کے خاصی دیر تک پوچھ گچھ کی
ریگا،فروری 19(ٹی این ایس):لٹویا کی انسداد کرپشن کے قومی ادارے نے ملکی سینٹرل بینک کے سربراہ المارس ریمسیوکس کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریمسیوکس کو تفتیشی ادارے نے اپنے دفتر میں طلب کر کے خاصی دیر تک پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا۔ لٹویا کے اعلی بینکار سے انکوائری کے معاملے پر بینک آف لٹویا، یورپی مرکزی بینک اور اینٹی کرپشن ایجنسی کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس پوچھ گچھ کے حوالے سے لٹوین وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مالی نظام کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔