1300سالہ قدیم تبتی ٹیمپل میں خوفناک آتشزدگی،قابو پالیاگیا

 
0
316

لہاسا،فروری 19(ٹی این ایس):تبتی بدھ مت کے انتہائی مقدس خیال کیے جانے والے جوکھانگ ٹیمپل میں آگ لگ گئی، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ اس آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا ۔ مقامی انتظامیہ نے آتشزدگی کی وجہ سے ٹیمپل کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی ابھی تک جاری نہیں کیں ۔ یہ ٹیمپل لہاسا شہر کے وسط میں واقع ہے۔ مقامی اخبارکے مطابق آگ پر جلد قابو پانے سے شہر میں افراتفری نہیں پھیلی۔ جوکھانگ ٹیمپل تیرہ سو سالہ قدیم ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔