کینیڈا کے وزیراعظم اپنے چھ روزہ طویل دورے پربھارت پہنچ گئے

 
0
365

کینیڈا کے وزیراعظم اپنے چھ روزہ طویل دورے پربھارت پہنچ گئے
ٹروڈونے دورے کا آغاز تاریخی تاج محل کا دورہ کرکے کیا،بھارتی وزریراعظم سے کل ملاقات ہوگی
نئی دہلی،فروری 19(ٹی این ایس):کینیڈین وزیراعظم جسٹِن ٹروڈو نے بھارت کا ایک ہفتے کا طویل دورہ شروع کر دیا ،بھارتی وزریراعظم مودی سے کل(بدھ کو )ملاقات کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظموں کی ملاقاتوں میں سیاسی و اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کو اہمیت حاصل رہے گی۔ اس دوران دونوں ممالک سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سکیورٹی کے معاملات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹروڈو اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنے دورے کی ابتدا تاج محل کو دیکھنے سے کی۔ تاج محل کی یادگار نئی دہلی کے قریبی شہر آگرہ میں واقع ہے۔ ٹروڈو کل سترہ فروری کی شام بھارت پہنچے تھے۔