قصور ٗمعمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

 
0
286

سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جھلس جانے والی 27 سالہ خاتون تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے ٗ رپورٹ
قصور،فروری 19(ٹی این ایس): قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے معمولی جھگڑے پر مبینہ طور پر بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا ہے۔سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جھلس جانے والی 27 سالہ خاتون تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ خاتون کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، جنہوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور چیخ و پکار سن کر محلے داروں نے انہیں اطلاع دی۔خاتون کے ورثاء نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔