بحرین میں الوفاق آرگنائزیشن پرپابندی کے حکومتی فیصلے کی توثیق

 
0
272

منامہ فروری 20(ٹی این ایس)خلیجی ریاست بحرین کی ایک اپیل کورٹ نے ایرانی حمایت یافتہ اپوزیشن جماعت الوفاق آرگنائزیشن پر حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے تنظیم کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ مملکت بحرین کی ایک عدالت نے 17جولائی 2016ء کو الوفاق آرگنائزیشن پر پابندی عاید کرنے کے ساتھ اس کے تمام اثاثے بہ حق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین کی سول کورٹ کی طرف سے 14 جولائی 2014ء کو جاری کردہ فیصلے میں بھی الوفاق تنظیم کے دفاتر کو سیل کرنے، تنظیم کے اثاثے قبضے میں لینے، اس کے بنک کھاتے سیل کرنے اور تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں بہ حق سرکار ضبط کرتے ہوئے اس کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ عدالت کی طرف سے وزارت انصاف اور اسلامی اوقاف کو معاملے کے حتمی حل تک اس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی۔خیال رہے کہ الوفاق آرگنائزیشن پرایان سمیت بعض دوسرے ممالک کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزم عاید کیا جاتا رہا ہے۔ اس پر ریاست کے دستور اور آئین کے خلاف کام کرنے، ممنوعہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ملک میں امن امان کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات عایدکیے گئے ہیں۔