دریائے سار میں ڈوبنے والے 16 سالہ پاکستانی بچے کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کردی گئی،مرحوم مقامی قبرستان میں سپردخاک

 
0
480

سیبروکر مئی 4(ٹی این ایس)سیبروکر میں بچوں کی لڑائی میں دریائے سار میں ڈوبنے والے 16 سالہ پاکستانی نژاد حسن افتاب الحسن کہ نماز جنازہ سلبروکر میں مقامی مسجد میں ادا کردی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا نماز جنازہ میں سبیروکر شہر کے لوگو کے علاوہ قریب وجوارشہروں کے مسلم کیمونٹی،  مرحوم کے اسکول کے اساتذہ، اسکول طالبعلم دوست پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور پاکستان سفارتخانے فرینکفرٹ کے سفارتکارندیم،  پاسپورٹ افسر فہد بھٹی و دیگر عملہ نے شرکت کی مقامی افراد نے کا کہنا ہے کہ ہم نے اتنا بڑا جنازہ اہنے شہر میں پہلے نہیں دیکھا جبکہ جنازہ کو اخری ارام گاہ جانب لیجاتے ھوئے اسکول کے اساتذہ اور کلاس فیلوز روتے رہے

اس موقع پربرلن میں مقیم پاکستانی نژاد معروف وکیل بیرسٹر علی محمد نے مرحوم کے قاتلوں کی گرفتاری سے لیکر انصاف کی فراہمی تک مقدمے کو بلا کسی معاوضہ کے لڑنے کا اعلان کیا اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا بیر سٹر علی محمد ایڈوکیٹ نے مرحوم کے بھائیوں سے تعزیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ انصاف کے حصول اور قاتلوں کو کیفردارتک پہنچانے تک ہم پیچے نہیں ہٹنگے،

تدفین کے موقع پر مخلتف علماء کرام نے دعاکرائی،  پاکستان سفاتکار ندیم نے کہا حسن افتاب کا خون را ئیگا نہیں جانے دینگے جرمنی میں قانون اور انسانی حقوق کی تحفظ کیاجاتا ھے ہم۔امید کرتے ھے کہ لواحقین کو انصاب ملے گا ، بیرسٹر علی محمد نے بتایا کہ مقدمہ کہ تفصیلات ہم۔نے حاصل کرلی ھے ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ مقدمے میں 8 گواہان کے بیانات قلمبند ھوچکے ھے واضع رہے کہ 24 اپریل کو اسکول کی منہ ماری نہرسار پرپہنچ کر ہاتھا پائی میں تبدیل ھوئی جس میں ملزم نے 16 سالہ پاکستان نژاد حسن افتاب کو تشدّد کا نشانہ نبنایا جس سے وہ بے ھوش ھوگئے ملزم نے بے ہوشی کے حالت میں حسن کو نہر میں پھینکدیا بعدازیں پولیس نے نیم بے ہوشی کے حالات مین نہر سار سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کا تاب نہ۔لاتے ھوئے دنیا کے فانی رخصت ہوئے۔