یوم مزدور کی چھٹی کے موقع پر جرمنی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مقیم پاکستانی طالب علموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد

 
0
535

برلن مئی 4(ٹی این ایس)جرمنی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مقیم پاکستانی طالب علموں کے گلدستہ بزم برلن نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یوم مزدور کے چھٹی کے موقع پر اپنے احباب و ان کے اہل خانہ کے لیے تیار اسپورٹس فیسٹول، باربی کیو، سمیت دیگر صحت مندانہ کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا تقریب برلن کے سابق مشہور ائیر پورٹ ٹیمپل ہوف کے میدان منقعد کیاگیا تقریب میں بچوں کے لیے خصوصی طور پرپلے گیم سمیت دیگر کھیلنے کھلونے فراہم کیے گئے جبکہ پاکستانی سبز ہلالی پرچم وجرمن ہرچم لہرائے گئے ۔


تقریب میں پاکستان کے ہر صوبے کےطالبعلموں نے شرکت کی جبکہ برلن میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی، لیکچرر، ریسرچرز، ماسٹراوع گریجویشن کے طلبہ وطالبات بھر طور شرکت کی، اس موقع پر خواتین وطالبات کے لیے فیس پینٹنگ، مہندی اور دیگر انتظام گیا تھا جبکہ رسہ کشی، فٹبال، ولی بال جیسے صحت مندانہ کھیلوں کے ساتھ تقریب مین موجود شرکاء لطف اندوز ھوتے رہے جبکہ تقریب میں شرکاء کے لیے چکن تکہ. کباب، اور باربی کیو خاطر تواضع کیا گیا واضع رہے کہ پاکستان سے ہر سال سینکڑوں طلبہ وطالبات اسکالرشپ سمیت اعلی تعلیم کے لیے جرمنی کا رخ کرتے ہے۔


گزشتہ تین سالوں میں مختلف طلبا وطالبات جرمنی کے مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ ہوکر پاکستان میں تعلیمی میدان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں بزم برلن ہر نئے آنے والے طالب علموں کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ھے فیس بک پر موجود بزم۔برلن کے پیچ پر ہر قسم کے معلومات فراہم کرتے ہوئے طالبعلموں کی رہنمائی کرتے ہے تقریب کے منتظمین محمد یاسر رزاق ودیگر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب میں تحریک اسلامی برلن، ادارہ مہناج القران سمیت دیگر پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی سفارتخانے عملہ کے چند افراد نے شرکت کی اس موقع پر ٹیمپل ہوف گراؤنڈ میں موجود جرمنی شہریوں نے پاکستان طلبہ وطالبات کے نظم وضبط اور پاکستانی کھانے کو سراہا تقریب سے منتظمین واجدعلی ، یاسر رازق سمیت دیگر احباب نے شرکاء کو افتتاحی کلمات و شکریہ ادا کیا،اس موقع پر وائس آف ساوتھ ایشیا سے بات کرتے ہوئے طالبعلموں نے کہا کہ اس طرح تقریبات سے پاکستانی کیمونٹی اور طلباء وطالبات میں مثبت سرگرمیوں سمیت تعلیمی و تخلیقی اثرات مرتب ھونگے جبکہ طالبات نے فیس پینٹگ، مہندی اور دیگر بچوں کے پلے گیمز کو بچوں وبڑوں کے لیے تفریح فراہم کرنے پر بزم برلن کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر شرکاء نے باربی کیو سے لطف اندوز ہوئے۔